The news is by your side.

Advertisement

‘نوازشریف نے جتنے وفاقی وسائل سندھ پرخرچ کیے کہیں اور نہیں’

لاہور : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جتنے وسائل مسلم لیگ نواز نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب کی غلطی ہے انہیں وہآں موجود ہونا چاہیے تھا، عوام نے گیلانی صاحب کی شرزنش بھی کی ہے لیکن فنانس بل ویسے بھی پاس ہوجانا تھا، اس دن پاس نہ ہوتا تو اگلے روز پاس ہوجاتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جو کچھ سب جانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ جتنے وسائل ن لیگ نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، نوازشریف نے جتنے وفاقی وسائل سندھ پرخرچ کیے کہیں اور نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب حکومت بدنیتی پر اتر آئے تو بل پاس ہوجاتے ہیں، حکومت ایسا بل لیکر آئی جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں