سئیول: نیوکلئیرسپلائرگروپ کا اجلاس آج جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں ہورہا ہے، اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو رکنیت دینے پر غور کیا جائے گا۔
نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے 48 رکن ممالک اجلاس میں پاکستان اور ہندوستان کی جوہری کلب میں شمولیت کی درخواستوں پر غور کریں گے۔ نیوکلئیرسپلائرگروپ کا اجلاس سئیول میں ایک ہفتے جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے انیس مئی کونیوکلئیرسپلائرگروپ کا ممبربننے کی درخواست دی تھی جبکہ بھارت نے پاکستان سے ایک ہفتے قبل درخواست جمع کرائی تھی۔
مزید پڑھیں : ترکی نے این ایس جی میں پاکستان کی شمولیت کیلئے حمایت کردی
چین این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کا مخالف جبکہ امریکا بھارت کا بھرپورحامی ہے، رکنیت حاصل کرنے کے لئے بھارت نے پینترا بدلتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کی رکنیت کی مخالفت نہیں کی۔
مزید پڑھیں : نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت پر برطانیہ کی تعاون کی یقین دہانی
مزید پڑھیں : چین نے بھارت کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مخالفت کردی
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کا این ایس جی رکن بننے کے مخالف نہیں سشما سوراج نے کہا پاکستان سےسیکریٹری خارجہ سطح کےمذاکرات منسوخ نہیں ملتوی کئے۔
واضح رہے کہ این ایس جی یعنی نیوکلئیرسپلائیرز گروپ ایک ایسا گروپ ہے جو ایٹمی اور جوہری مواد کی قانونی خرید و فروخت کا مجاز ہے جبکہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے اور نیوکلیئر ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹنگ کی بھی کڑی نگرانی کرتا ہے۔