The news is by your side.

Advertisement

قومی بچت اسکیوں میں سرمایہ کاری، شرح منافع سے متعلق بڑی خبر

اسلام آباد : قومی بچت اسکیوں کے شرح منافع میں پھر ردو بدل کردیا گیا، جس میں بہبود سرٹیفکیٹ، پینشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی اکائونٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قومی بچت اسکیوں کے شرح منافع میں ردو بدل کردیا گیا ، جس کا اطلاق ہوگیا ہے، بعض اسکیموں کی شرح منافع میں کمی اور بعض میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹ، پینشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی اکائونٹ پر شرح منافع بڑھ کر 9.96 فیصد ہوگیا جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکائونٹس پر اوسط شرح منافع کم کرکے 7.05 فیصد کردیا گیا ہے۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع بڑھ کر8.11 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیکفیٹ پر شرح منافع7.6 فیصد ہوگیا۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں کمی کرتے ہوئے تین ماہ کے سرٹیفیکٹ پر 7.72فیصد سے 6.80فیصد اور چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 7.36فیصد سے6.76فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30فیصد سے کم کر کے 6.66فیصد کر دیا گیا۔

یاد رہے چند روز قبل ہی وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی تھی، پابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بنیاد پرعائد کی گئی، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ نئے ریٹ کا اطلاق 2 جون 2020 سے نئی سرمایہ کاری پرہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیفنس سرٹیفیکیٹ میں شرح منافع میں 0.49 فیصد کی کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا نیا شرح منافع 8.05 فیصد ہوگیا تھا۔

حکومت کی جانب سے بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.48فیصدکم کرکے 9.84 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 0.50 فیصد کم کرکے 6.50 فیصد کردی گئی تھی۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 0.90 فیصد کم کرکے 7.10 فیصد کردیاگیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.84 فیصدکم کرکے7.44 فیصدکردی گئی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں