پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

بلیک آؤٹ کی تحقیقات :این ٹی ڈی سی کی 4 رکنی کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سسٹم میں خرابی سے بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے این ٹی ڈی سی کے جی ایم ٹیکنیکل کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں خرابی سے بلیک آؤٹ کے معاملے پر این ٹی ڈی سی کے جی ایم ٹیکنیکل کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کمیٹی این ٹی ڈی سی اور این پی سی سی کے حکام پر مشتمل ہے ، تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے، کمیٹی چار دن کے اندر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

ماضی میں ہونے والے بلیک آؤٹ کی تحقیقاتی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور سابقہ کمیٹیزکی سفارشات سے استفادہ سمیت عملدرآمد کی بھی تحقیقات کی ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی

حکام نے مزید کہا کہ کمیٹی سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کی تحقیقات کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں