تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیاروں پرانگلی اٹھادی

واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیاروں کو بڑا مسئلہ قراردے دیا۔

امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارکی الیکشن مہم میں ان کی وجہ شہرت مسلم مخالف بیانات دینا ہے اوراب وہ واحد مسلم ملک کے ایٹمی اثاثوں پربھی انگلی اٹھانے لگے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ’’پاکستان ایک اہم ملک ہے اوراب وہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ اس کے پاس نیوکلئیر ہتھیارہیں‘‘۔

اتوار کے روزپاکستان کے شہر لاہورمیں ہونے والے بم دھماکے کے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ’’ شدت پسند اسلام کے مسئلے کا کسی دوسرے امریکی امیدوارسے زیادہ بہتر اورتنہا سامنا کرسکتا ہوں‘‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں متنازعہ ترین شخصیت ہیں، کبھی تو وہ امریکہ سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی بات کرتے ہیں توکبھی شدت پسندی کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔


پاکستان نے ایک عمدہ نیوکلیائی سیکیورٹی اسٹرکچر تیار کررکھا ہے


واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیاروں کے حوالے سے یہ بیان اس وقت دیا ہے کہ جب عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے نیوکلیائی سیکیورٹی ٹریننگ کا سالانہ اجلاس پہلی بار اپنے ہیڈ کوارٹرکے بجائے پاکستان میں کرنے کو ترجیح دی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایک عمدہ نیوکلیائی سیکیورٹی اسٹرکچر تیار کررکھا ہے اور پاکستان میں نیوکلیائی سیکیورٹی ٹریننگ فراہم کرنے کی قابل ذکراستعداد موجود ہے۔

اس پس منظر میں امریکی صدارتی امیدوارکا بیان محض ایک سیاسی بیان سے زیادہ کی اہمیت نہیں رکھتا۔

Comments

- Advertisement -