تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے...

جوہری معاہدہ مذاکرات: ‘ایرانی رویہ وقت کا ضیاع ہے’

ویانا : ایٹمی معاہدے میں شامل یورپی سفارت کاروں نے ایران کے متضاد رویے کو قیمتی وقت کا ضائع قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2018 میں ٹرمپ کی جانب سے یکطرفہ طور پر 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے ہونے والا جوہری معاہدہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد ایران نے بھی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس بتایا گیا ہے کہ 2015 میں کیے گئے معاہدے کا مقصد ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنا تھا جس کے باعث ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی گئی تھی۔

اب امریکا اس معاہدے میں دوبارہ شریک ہونا چاہتا ہے جس کےلیے عالمی طاقتوں کی جانب دوبارہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا گیا ہے جس میں فرانس، جرمنی، روس، ایران، چین اور برطانیہ شامل ہیں۔

مذاکرات میں شریک یورپی ملک کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی گھنٹے تک بات چیت کی اور تمام وفود نے ایران پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے لیکن ایران کے رویے سے ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب مذاکرات مین مطالبہ کیا جارہا ہے کہ واشنگٹن پابندیوں کو ختم کرے۔

Comments

- Advertisement -