The news is by your side.

Advertisement

جوہری ہتھیاروں کی دوڑسےتخفیف اسلحہ کی کوششوں کونقصان پہنچےگا‘ ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہےکہ ایک ریاست کےجوہری صلاحیت میں اضافے کےاعلان سے اسلحے کی دوڑ شروع ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثہ سے خطاب کے دوران کہا کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑشروع ہوگی۔

ملیحہ لودھی کا کہناتھاکہ کچھ ایٹمی ریاستوں سےامتیازی برتاؤتخفیف اسلحہ کی کوششوں کےلیے چیلنج ہے،نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کے لیے امتیازنہ برتا جائے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےکہاکہ پاکستان نیوکلئیرسپلائرگروپ کی رکنیت حاصل کرنے کا اہل ہے۔


پڑوسی ملک کی ایٹمی صلاحیت میں اضافہ خطے کے لیے خطرہ ہے: ملیحہ لودھی


یاد رہےکہ دو ماہ قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت بڑھانا علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہےکہ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تخفیف اسلحے کا عالمی ایجنڈا ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کی وجہ سے نامکمل ہے۔ اس کی وجہ کچھ ریاستوں کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا پرچار کرنا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں