بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی، آج اچھی خبر نہیں ہے: وزیراعلیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وبائی مرض سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اچھی خبر نہیں ہے، سندھ میں 383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کرونا کیسز کی تعداد 4615 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ 4615کیسز جو کل ٹیسٹ کے 11.2 فیصد ہیں، 24 گھنٹے میں 383کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں، آج تک ٹیسٹ کی تعداد 41216 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں 3 مریض کرونا کے باعث انتقال کرگئے، مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 81 ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں41مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 12وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت صوبے بھر میں 3662 مریض زیر علاج ہیں، 2432کرونا کے مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں، 767آئسولیشن مراکز جبکہ 463 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں 383 نئے کیسز میں کراچی کے 273کیسز ہیں۔

سندھ میں 10سال سے کم کے 182 بچے کرونا میں مبتلا ہیں، مرتضیٰ وہاب کا انکشاف

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی کراچی میں99، ضلع جنوبی میں 80کیسز سامنے آئے، ضلع شرقی میں 66، ضلع غربی میں 20کیسز سامنے آئے، کورنگی میں 26، ملیر سے 10کیسز سامنے آئے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکھر میں 17، حیدرآباد میں 7، نوشہروفیروز میں 4کیسز سامنے آئے، خیرپورمیرس، ٹھٹھہ، بدین اور مٹیاری میں 2،2کیسز سامنے آئے۔ سانگھڑ، جامشورو، دادو اور لاڑکانہ میں ایک ایک کروناکیسز سامنے آیا، ہم نے آن لائن بزنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں