The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 13ہزار 900 سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : نئے اور مہلک کرونا وائرس سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 292 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مصدقی مریضوں کی تعداد 13 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 594 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 587 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 3029 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 11 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 104 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 84 اموات، سندھ میں 85 اموات، بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5526 ہو گئی، سندھ میں 4996 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1984، اسلام آباد میں 245 ہو گئی، بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318 کرنا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 65 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 391 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 50 ہزار 756 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں