تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

بھارت میں کرونا سے اموات کی تعداد 24 لاکھ ہوگئی! حکام کی تردید

نئی دہلی : ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی اصل تعداد 24 لاکھ تک ہوسکتی ہے تاہم حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کرونا ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میں کرونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلتے ہی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور متاثرین نے آکسیجن کی کمی کے باعث سڑکوں پر ٹرپ ٹرپ کر جان دی جب کہ متاثرین کےلیے استپالوں میں بھی جگہ ختم ہوگئی حتیٰ کہ مرنے والوں کی آخری رسومات کےلیے بھی جگہیں نہیں بچی۔

رپورٹس کے مطابق قبرستانوں میں تدفین کی جگہ بچی نہ ہی شمشان گھاٹوں پر لاش کو جلانے کی۔

اتنی زیادہ اموات کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک بھارت میں کل اموات 4 لاکھ 11 ہزار ہوئیں ہیں جب کہ ماہرین کا خیال ہے کہ اموات کی شرح حکومتی اعداد و شمار سے 5 سے 7 گنا کیا ہے۔

معروف جریدے ‘اکنامسٹ’ کے مطابق امریکا کی ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے کرسٹوفر لیفلر کے جاری کردہ مقالے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ بھارت میں وبا کے آغاز سے اب تک کووِڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 24 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق میں اموات کا کم از کم اندازہ بھی 18 لاکھ لگایا ہے۔

اگر یہ اندازے درست ہیں تو اِس کا مطلب ہے کہ بھارت کرونا وائرس کے ہاتھوں اموات میں دنیا کے ملکوں سے بہت آگے ہیں۔

ایک اور تحقیق نے صرف بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیے گئے انشورنس کلیمز کی بنیاد پر پتہ چلایا ہے کہ کرونا وائرس سے ہونے والی اموات سرکاری اعداد و شمار سے چھ گُنا زیادہ ہیں۔

البتہ بھارتی حکومت ان خبروں کی تردید کرتی آئی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ یہ تحقیق سائنسی بنیادوں پر نہیں کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -