پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی مگر۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے دو ہفتے قبل آئی سی سی ون ڈے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو اب اس سے چھن گئی ہے اور آسٹریلیا دوبارہ نمبر ون پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے دو ہفتے قبل افغانستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرکے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن آسٹریلیا سے چھین لی تھی تاہم کینگروز نے جنوبی افریقہ کو مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 121 ریٹنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ گھبرائیں نہ، آج ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا ہونے جا رہا ہے اگر پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو دوبارہ پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔

آج پاک بھارت ٹاکرا، بارش کتنی بار مداخلت کر سکتی ہے؟

تاہم پریشانی کی بات یہ ہے کہ اگر میچ بارش کے باعث نہیں ہوتا تو پھر پاکستان دوبارہ اپنی پہلی پوزیشن پر واپس نہیں آ سکے گا جب کہ میچ ہونے اور روایتی حریف سے شکست کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل پر پوائنٹ کم ہونے کی وجہ سے اس کا دوبارہ پہلے نمبر پر آنا مشکل ہو جائے گا۔

 

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں