تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر بھی پی ایس ایل کھیلنے کو بے تاب

دنیا کے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر تبریز شمسی بھی پاکستان سپر لیگ کے شوقین نکلے۔ جنوبی ‏افریقی اسپنر نے پی ایس ایل کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔

ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اسپنر نے کہا کہ وہ ضرور پی ایس ایل کھیلیں گے، وہ لیگز کو ‏اہمیت دیتے ہیں اور پی ایس ایل کے لیے بھی تیار ہیں۔

تبریز شمسی نے کہا کہ لیگز نے ان کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا ہے غیرملکی لیگز کھیلنے کے ‏بعد ڈومیسٹک ٹیموں نے اہمیت دی اور پھر قومی ٹیم میں پہنچا۔

'Number one T20I bowler'  Shamsi eager to play in PSL

ان کا کہنا تھا کہ سی پی ایل کی طرح دیگر لیگز کافی مددگار ثابت ہوئی ہیں، انگلش کاؤنٹی اور ‏ڈومیسٹک ٹورنامنٹس سے آمدنی تو ہوتی ہے لیکن ایک ایسا حلقہ بن جاتا ہے جس میں بڑے ‏کھلاڑیوں سے بات چیت کا موقع ملتے ہے اور سیکھنے کو ملتا ہے۔

اسپنر نے بتایا کہ انہی لیگز کی بدولت انہوں نے چھوٹی چھوٹی چیزیں سیکھیں جو اچھے اسپنر ‏بننے میں کارآمد ثابت ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -