بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار، آئی جی سندھ کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 مئی 2026): آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کو خبردار کر دیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سیف سٹی اور اے آئی مانیٹرنگ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی نمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت اب نہیں چھپ سکتی!

آئی جی سندھ نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹس یا اصل میں ٹیمپرنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے، تمام ہیوی گاڑیوں میں ٹریکزر کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلیے مہم چلائی گئی جس کی وجہ سے تقریباً 70 فیصد بڑی گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کیے جا چکے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے حکومت سندھ کام کر رہی ہے جس کے جلد مثبت نتائج موصول ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں