The news is by your side.

Advertisement

نمبرز گیم: راناثنااللہ کا بڑا دعویٰ

پی ڈی ایم کےاجلاس سے پہلے ن لیگ کے رہنما راناثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلے نمبرز پورے ہیں نمبرگیم کوئی مسئلہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف، مریم نواز، اکرم درانی، حمزہ شہباز، سعدرفیق، عطاتارڑ، راناثنااللہ، آفتاب شیرپاؤ شریک ہوا جب کہ نوازشریف، اسحاق ڈار، عابدشیرعلی و دیگر رہنما آن لائن شریک ہوئے۔

راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلے نمبرز پورے ہیں نمبرگیم کوئی مسئلہ نہیں بس یہ کلیئر ہونا ہے کہ ہم نے کس شخص کو لینا ہے اور کس کو نہیں، پہلےعدم اعتمادکس کیخلاف آئےگی فیصلہ لیڈرشپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد اسپیکر یا وزیراعظم کیخلاف آئےگی فیصلہ قیادت کرےگی، عدم اعتماد لانے کیلئے تاریخ کا تعین کسی میٹنگ میں نہیں کیاجائےگا تاریخ کاتعین نوازشریف اوردیگرجماعتوں کے سربراہ خفیہ کریں گے امپائرز کی ضرورت نہیں ہم اپنے سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ن لیگ کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کوتحریک عدم اعتماد کے بعد عبوری حکومت کاحصہ نہیں بنناچاہئے مسلم لیگ ن نئے انتخابات کی حامی ہے تحریک عدم اعتماد بتا کر نہیں لائی جاتی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں