ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

نصرت صاحب سے ملنا میری منزل تھی، اے آر رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ نصرت صاحب سے ملنا جیسے میری منزل تھی، یہ ایک غیبی مدد تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےساتھ خصوصی انٹرویو میں بھارتی میوزک انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ اللہ رکھا رحمان نے پاکستانی کے نامور اور لیجنڈری گائیک نصرت فتح علی خان کی جی بھر کر مدح سرائی کی اور ان سے ملنے کو اپنی منزل قرار دیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ہم نے نصرت صاحب کے ساتھ گانا ریکارڈ کروایا اور وہ ایک مہینے بعد دنیا سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان کی بیٹی نے گریجویشن مکمل کرلی، موسیقار کا دل کو چھولینے والا پیغام

اس موقر پر میزبان نے پوچھا کہ آپ کو نصر فتح علی خان سے اس وقت ملنے کا موقع ملا اگر یہ اس وقت نہ ہوتا تو پھر یہ کبھی نہ ہوپاتا؟

بھارتی موسیقار نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاید نہیں کیوں کہ جب وہ ممبئی آئے تو میں نے ان سے کئی چیزیں سیکھیں، میں بس ان کے پاس بلا روک ٹوک چلا گیا، میں ان کے کمرے میں چلا گیا۔

اے آر رحمان نے بتایا کہ اس وقت رات کا ایک بج رہا تھا، پھر وہ آئے اور بیٹھ گئے اور ہر دروازہ کھل گیا، ہارمونیم آگیا، طبلہ آگیا اور انھوں نے مجھے کچھ قوالیاں سیکھائیں۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو یاد ہے کہ وہ کونسی قوالیاں تھیں، جس پر اے آر رحمان نے بتایا کہ وہ ‘تو کجا من کجا’ تھی، میوزک کمپوزر نے پروگرام میں یہ قوالی گاکر بھی سنائی۔

اے آر رحمان اور سائرہ کی شادی کس اتفاق کی بنا پر ہوئی تھی؟

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں