تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سندھ کو قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے تباہ کردیا، نصرت سحرعباسی

سیہون : جی ڈی اے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ سندھ بہت تکلیف میں ہے اور یتیم ہوگیا ہے، اس صوبے کو قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے تباہ کردیا۔

یہ بات انہوں نے آج سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ لوٹنے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اس قوم کا سارا پیسہ لندن اور دبئی پہنچایا گیا،یہ لوگ یہاں کا کھاتے ہیں باہر جاکر عیش کرتے ہیں۔

نصرت سحر عباسی نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ خدارا عمران خان صاحب ہاتھ جوڑ کر آپ سے کہتی ہوں کہ سندھ پر خصوصی توجہ دیں، سندھ بہت تکلیف میں ہے یہ یتیم ہوگیا ہے، اس کا کوئی پرسان حال نہیں۔

جی ڈی اے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کےحلقے کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا، وزیراعلیٰ کے حلقے میں سہولتوں کا فقدان ہے، لوگ بھوک سے مررہے ہیں، سندھ کو قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کےحلقے میں بچیاں قتل ہوں مگر وہ اس پر نوٹس نہیں لیتے، وزیراں جیسی بچیاں قتل ہوئی، وزیراعلیٰ وہاں نہیں آئے تو کس سے کہیں؟

نصرت سحر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے آتے ہی سازشوں کے تحت اس کے خاتمے کی باتیں ہوئیں، حکومت چلے یا نہ چلے، جن حالات میں چل رہی ہے یہ بہت بڑی بات ہے، سندھ میں تبدیلی بہت قریب ہے، تبدیلی آئے گی مگر قانونی طریقے سے، پیپلزپارٹی18ویں ترمیم معاملے پرسندھ کارڈ کھیل رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -