جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سندھ کےہرڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی بھرتیاں ہیں‘ نصرت سحرعباسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کوسندھ اسمبلی میں آئینہ دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحرعباسی کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہرڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی بھرتیاں ہیں۔

نصرت سحرعباسی نے کہا کہ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے، کرپشن کی داستان باقی ہے۔

- Advertisement -

فنکشنل لیگ کی رہنما نے کہا کہ الیکشن کے دوران انہوں نے ہزاروں افراد میں نوکریاں تقسیم کی تھیں، اپنے مقاصد کے لیے لوگوں کوبھرتی کیا جاتا ہے اور کام نکلوایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شلٹردے کرلوگوں سےغلط کام کرائے جاتے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا، سندھ حکومت کوسندھ اسمبلی میں آئینہ دکھائیں گے۔

نصرت سحرعباسی نے کہا کہ ایسے بہت سے معاملات ہیں جن کواسمبلی میں اٹھاؤں گی، ایسے معاملات کی نشاندہی کرتے رہیں گے امید ہے جواب ملے گا۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس میں غیرقانونی اور بے ضابطہ بھرتیوں کا فراڈ بے نقاب ہوا ہے، بغیردوڑ، میڈیکل اورانٹری ٹیسٹ کے اہلکاروں کی بھرتی کا لیٹرجاری کیا گیا۔

پولیس کے 3 ملازمین اہلکاروں کے نام پر25 کروڑسے زائد ہڑپ کرگئے، کرپٹ مافیا ماہانہ 33 لاکھ 60 ہزارروپے 6 سال سے زائد عرصہ وصول کرتا رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں