تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عارضہ قلب کے مریضوں کو سستے علاج کی فراہمی میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ماہرین نے مقامی سطح پر عارضہ قلب کی سرجری میں استعمال ہونے والے اہم آلات تیار کرلیے جس کے بعد اب سستے علاج کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نسٹ کے حکام نے وزارت صحت کے نام مراسلہ جاری کیا جس میں درخواست کی گئی کہ یونیورسٹی کے لوکل کارڈیک اسٹنٹ، کیتھیٹرز کو استعمال کیا جائے۔

نسٹ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل آلات سرکاری اسپتالوں میں فراہمی کے لیے دستیاب ہیں لہذا سرکاری اسپتالوں کو مقامی کارڈیک ڈیوائسز کے استعمال کا پابند کیا جائے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کارڈیک اسٹنٹ، کیتھیٹرز عالمی معیار کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، جن کی امریکا، جرمنی، پولینڈ سے ٹیسٹنگ اور تصدیق بھی کروائی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم  نے گزشتہ ماہ نسٹ  کے شعبہ کارڈیک ڈیوائس سازی کاافتتاح کیا تھا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا تھا ہے کہ دنیا میں صرف 18ممالک کارڈیک اسٹنٹس تیار کرتےہیں، ترکی کے بعد پاکستان کارڈیک اسٹنٹس تیار کرنے والا دوسرا اسلامی ملک بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پاکستان سالانہ 8 ارب روپے مالیت کی کارٹیک ڈیوائسز درآمد کرتا تھا، مقامی کارڈیک ڈیوائسز کے استعمال سے خطیر رقم کی بچت ممکن ہوگی۔

Comments

- Advertisement -