اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

حج سیزن 2026: مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے یہ کام ضرور کرلیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں داخلے کے لیے ’نسک‘ کارڈ لازمی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ وہ آفیشل ڈاکومنٹ ہے جو عازمین حج کی قانونی حیثیت کی ضمانت دینے کے ساتھ انہیں آسانی سے مناسک ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

وزارت کے مطابق ’نسک‘ کارڈ مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام میں عازمین داخلے کو منظم کرنے کے ساتھ مقامات مقدسہ کے درمیان ان کی موومنٹ کو آسان بھی بناتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ’نسک‘ اور ’توکلنا‘ ایپلی کیشنز کے ذریعے کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن دستیاب ہے۔ اس سے عازمین اپنے ڈیٹا تک فوری رسائی، ویریفیکیشن اور حج سے متعلقہ خدمات سے فائدہ اٹھانے میں آسانی ہوتی ہے۔

بیان کے مطابق نسک کارڈ کی فراہمی منظور شدہ سروس پروائیڈر کمپنیوں کے ذریعے کی جاتی ہے، کارڈ موصول نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ کمپنی سے فوری رجوع کیا جائے تاکہ مناسک کے آغاز سے قبل تمام طریقہ کار بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکیں۔

سعودی عرب: ریاض میں بارش کی پیشگوئی

عازم حج کی تمام معلومات نسک کارڈ میں موجود ہیں، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعرمقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) کے ایڈریس اور کمپنی کے بارے میں مکمل معلومات و اہم ٹیلی فون نمبر دیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں