اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

سری لنکن فاسٹ بولر نے کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان تھشارا نے ای میل کے ذریعے کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی واپس لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ میرا مقصد شفافیت اور انصاف کا حصول تھا۔

نوان تھشارا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ اور حکام کو ہونے والی کسی بھی تکلیف، غلط فہمی یا پریشانی پر دل سے معافی کا طلبگار ہوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ قانونی کارروائی واپس لینے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلیے تیار ہوں۔

سری لنکا کے فاسٹ بولر کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گئے

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر نے لیگ کیلیے این او سی نہ ملنے پر بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں