سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان تھشارا نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے کرکٹ بورڈ کے عدالت میں درخواست دائر کردی۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر نوان تھشارا نے دائر درخواست میں سری لنکن بورڈ کے صدر، خزانچی اور سی ای او کو فریق بنایا ہے۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔
فاسٹ بولر کی درخواست پر سماعت کولمبو ڈسٹرکٹ کورٹ میں 9 اپریل کو ہوگی۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں سری لنکن فاسٹ بولر کا معاہدہ رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ ہوا ہے، فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ نے انہیں این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔
نوان تھشارا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ میرا معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہوچکا ہے، بورڈ کو آگاہ کرچکا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فٹنس ٹیسٹ کا کہہ کر این او سی نہ دینا غیرمنصفانہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


