تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیویارک: مین ہیٹن میں زیر زمین اسٹیم پائپ میں دھماکا، امریکی میڈیا

واشنگٹن: نیویارک کے علاقے مین ہیٹں میں زیر زمین پائپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سڑک پر گڑھا پڑ گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں زیر زمین اسٹیم پائپ میں دھماکے کے نتیجے میں دھوئیں کا اخراج جاری ہے، دھماکے سے سڑک پر گڑھا پڑ گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، احتیاط کے پیش نظر اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں۔

امریکی پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مابق اسٹیم پائپ زیادہ دباؤ کی وجہ سے پھٹا ہے، دھوئیں کا اخراج جاری ہے، ریسکیو رضاکار صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی پولیس کے مطابق اسٹیم پائپ دھماکے کی تحقیقات تمام زاویوں سے کی جارہی ہیں بظاہر یہی لگتا ہے کہ اسٹیم پائپ زیادہ دباؤ کی وجہ سے پھٹا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -