آکلینڈ (6 نومبر 2025): ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں آخری 5 اوورز میں ریکارڈ 87 رنز بنانے کے باوجود میچ ہار گیا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے آخری پانچ اوورز یعنی 30 گیندوں پر ریکارڈ 87 رنز بنا ڈالے مگر پھر بھی 3 رنز سے شکست ان کا مقدر بنی۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف ٹاس ہی جیتی۔ بیٹنگ کی دعوت ملنے پر میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 207 رنز بنائے۔ مارک چیمپین نے 28 گیندوں پر 78 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم شروع میں لڑکھڑائی تاہم آخری 5 اوورز میں رومن پاول، روماریو شیفرڈ اور میتھیو فورڈ کی مار دھاڑ سے بھرپور بیٹنگ شو بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 204 رنز تک محدود رہی۔
رومن پاول نے 16 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ روماریو شیفرڈ 34، ایلک اتھاناز 33 اور میتھیو فورڈ ناٹ آؤٹ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔
On the wrong end of a nail biting finish.
We go again on Sunday #NZvWI | #MenInMaroon pic.twitter.com/TtAwyDhcTL
— Windies Cricket (@windiescricket) November 6, 2025
اس میچ میں مجموعی طور پر 411 رنز بنائے گئے، جو دونوں ٹیموں کے میچ میں بننے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔


