ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

کیوی حکومت نے مشرق وسطیٰ کیلیے سفری وارننگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے باعث کیوی حکومت کی جانب سے مشرق وسطیٰ کیلیے سفری وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع بڑھنے پر خطے سے نکلنا مشکل ہوسکتا ہے۔

کیوی حکومت کے مطابق خطے میں موجود کیوی شہری فوری واپس آئیں، سفری وارننگ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ خطرات پر جاری کی گئی۔

اس سے قبل عراق کے شہر بغداد میں موجود امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے منسلک مسلح گروہوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امریکی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ موجود ہے۔

امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور کردستان ریجن میں ہوٹلز اور ایئر پورٹس ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں