آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم کی کمان تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کے ہاتھوں میں ہوگی، دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلینڈل، ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، کولن ڈی گرینڈ ہومے، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم، ہنری نکولس،اعجاز پٹیل، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر، نیل ویگنر، بی جے واٹلنگ اور ول یونگ شامل ہیں۔
The @BLACKCAPS have named a 15-member squad for the #WTC21 Final 👇 pic.twitter.com/g2T4XNCrMW
— ICC (@ICC) June 15, 2021
واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 23 جون تک بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے بتایا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن کے پوائنٹس ٹیبل پر موجود تیسری پوزیشن کی ٹیم کو چار لاکھ 50 ہزار ڈالرز دئیے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر موجود چوتھے نمبر کی ٹیم کو تین لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔
آئی سی سی کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر موجود پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ ڈالرز دئیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی نے واضح کر چکا ہے کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طور پر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا ہے۔
عام معاملات میں فالو آن آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 14.1.1 کے تحت دیا جاتا ہے اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200 رنز کی سبقت ملنے کے بعد مخالفت ٹیم کو پھر سے بلے بازی کے لیے بلا سکتی ہے۔