تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر، کپتان اہم سیریز سے باہر

ویلنگٹن: کیوی کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن انجری سے نجات نہ پاسکے ہیں جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کہنی کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہوسکے ہیں ، جس کے باعث انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ولیمسن کہنی میں انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی ولیمسن کے دست بردار ہونے کی تصدیق کی ہے، ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیوی کپتان کہنی کی انجری سے چھٹکارا پانے کے لئے کوشاں ہیں مگر ابھی تک وہ مکمل صحت یاب نہ ہوسکے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچز کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیوی کپتان ولیمسن ٹیسٹ میں کتنی ڈبل سینچری بناچکے؟

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ماہ کی بیس تاریخ سے تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی ۔

 

Comments

- Advertisement -