ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسٹن گریوز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت یقینی شکست سے محفوظ رہا۔
ویسٹ انڈیز نے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں 531 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 163.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔
جسٹن گریوز 202 اور کیمار روچ 58 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ یہ دونوں کا ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر بیسٹ اسکور ہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں صرف 72 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد شائے ہوپ اور جسٹن گریوز نے 196 رنز کی بڑی شراکت قائم کی۔
جارح مزاج بلے باز شائے ہوپ 140 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جبکہ چھٹی وکٹ صرف 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی گرگئی۔
بعد ازاں کیمار روچ نے جسٹن گریوز کے ساتھ تاریخ ساز اننگز کھیلی اور 180 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا۔ جسٹن گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 3 جبکہ میٹ ہینری، زیک فولکس اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جو روٹ نے اسد شفیق کا 9 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 466 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 176 اور کپتان ٹام لیتھم 145 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


