ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

او لیول کی ایک کتاب پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت میں اولیول کی کتاب ’دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان‘ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی تی پیرا کا نجی تعلیمی اداروں کو مذکورہ کتاب فوری نصاب سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد کے تمام نجی اسکولوں کو لائبریری اور کلاس رومز سے کتاب ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

نجی تعلیمی ادارے این او سی کے بغیر کوئی کتاب نصاب میں شامل نہیں کرسکیں گے، تعلیمی اداروں میں پابندی شدہ کتاب کی موجودگی چیک کرنے کے لیے سرپرائز انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے ہوں گے۔

انتظامیہ نے بک شاپس پر بھی چھاپے مارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، این او سی کے بغیر کتب کی فروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں