تازہ ترین

پلکوں‌ کا بار بار جھپکنا کس خطرے کی علامت ہے؟

بصارت سے متعلق ویسے تو کئی امراض ہیں مگر کئی مواقعوں پر ایسا بھی ہوتا ہے کہ اچانک آنکھوں میں جلن اور اینٹھن شروع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مسلسل پلکیں جھپکتی ہیں۔

آنکھیں جھپکنا قدرتی عمل ہے البتہ غیر فطری طور پر یہ عمل جلدی جلدی ہونا کسی مرض کی نشاندہی کرتا ہے جن میں سے چند آپ کے پیش خدمت ہیں۔

آنکھیں بار بار جھپکنے کی وجوہات

چند لوگوں اس قدر مضبوط ہوتے ہیں کہ وہ اینٹھن اور درد کے باوجود اپنی آنکھوں کو کھلا رکھتے ہیں، اس عمل کو طبی زبان میں ’بلفارواپساسم‘ کہا جاتا ہے۔

امراض چشم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار پلکیں جھپکنے کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے چند عام جیسے نیند کی کمی، تھکاوٹ، جسمانی مشقت، آنکھوں میں جلن، ذہنی تناؤ، نشہ آور چیزوں کا استعمال، ادویات کا سائیڈ ایفکٹ ہیں۔

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی، تیز روشنی، ذہنی دباؤ، سگریٹ نوشی، کسی بات کی پریشانی کے دوران بھی پلکیں بار بار جھپکتی ہیں۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ پلکیں بار بار جھپکنا اچھی علامت نہیں ، اگر اس بات کو نظر انداز کیا جائے تو بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: آنکھیں ملانے کے وہ حیران کن فائدے جو آپ کی زندگی بدل دیں

ڈاکٹرز کے مطابق بار بار آنکھیں بند ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کے دماغی اعصاب درست انداز سے کام نہیں کررہے، اس بات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں بڑی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔

ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلکیں جھپکنا قدرتی عمل ہے لہذا اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں البتہ اگر اس دوران آپ کی آنکھیں لال ہوجائیں اور بینائی متاثر ہونے لگے یا پھر پورے چہرے پر آنکھیں بند کرنے کے اثرات مرتب ہوں تو ڈاکٹرز سے فوری رجوع کریں۔

Comments

- Advertisement -