جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

اوباما نے خلائی مخلوق کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (15 فروری 2026): سابق امریکی صدر باراک اوباما نے خلائی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باراک اوباما اس وقت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ حال میں ان کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر صارفین کو حیران کر رہا ہے۔

انٹرویو میں سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ خلائی مخلوق کے حقیقی ہونے کی تصدیق کرتا ہوں لیکن ذاتی طور پر انہیں نہیں دیکھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’ایریا 51‘ سے متعلق مشہور نظریات پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کا اہم ترین سائنسی فیصلہ منسوخ کر دیا

باراک اوباما نے سرکاری تنصیبات بشمول ’ایریا 51‘ کے بارے میں گردش کرنے والے نظریات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کوئی خفیہ زیر زمین اڈہ موجود نہیں ہے الا یہ کہ کوئی ایسی بہت بڑی حقیقت چھپائی گئی ہو جس کا علم انہیں بھی نہیں ہونے دیا گیا۔

گفتگو کا دائرہ صرف خلائی مخلوق تک محدود نہیں تھا بلکہ باراک اوباما نے ریاست مینیسوٹا میں ہزاروں وفاقی امیگریشن ایجنٹس کی حالیہ تعیناتی پر بھی اپنی رائے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ خاندانوں کو ان کے گھروں سے گھسیٹ کر نکالا گیا، والدین پر دباؤ ڈالنے کیلیے بچوں کا استعمال کیا گیا اور یہ تمام کارروائیاں کسی واضح گائیڈ لائن یا مناسب تربیت کے بغیر کی گئیں۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر نے منیاپولس اور سینٹ پال میں عوامی ردعمل کی تعریف کی اور ان پڑوسیوں، اساتذہ اور منتظمین کا ذکر کیا جو اس کریک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلیے آگے آئے۔

واضح رہے کہ باراک اوباما طویل عرصے سے امیگریشن کے سخت قوانین کے نفاذ کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں خاص طور پر وفاقی ایجنٹوں کے ہاتھوں الیکس پریٹی اور رینی گُڈ کی ہلاکت کے بعد ان کے مؤقف میں مزید سختی آئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں