تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سابق امریکی صدر براک اوباما کو نوکری مل گئی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی، اب وہ عدالت میں جیوری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال جنوری میں 8 برس تک امریکی صدر کے امور سرانجام دینے والے براک اوباما کو بالآخر عدالت میں نوکری مل گئی اور اب وہ جیوری (بینچ) کے ساتھ اپنی نوکری کے فرائض انجام دیں گے۔

بی بی سی کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں عدالتی اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر عدالت کے  رکن بنیں گے اور وہ آئندہ ماہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر دیوانی اور فوجداری کے مقدمات سننے والے بینچ کا حصہ بنیں گے، اس سے قبل بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی عہدے سے جانے کے بعد جیوری کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ براک اوباما 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی میں وکالت کے پڑھاتے رہے ہیں اور انہوں نے شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی امور سرانجام دیے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق جیوری کا کارکن بننے والے شخص کو یومیہ 17.5 (ساڑھے سترہ ڈالر) اجرت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ براک اوباما رواں برس انتخابات کے بعد امریکی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ کر اپنی پرانی رہائش گاہ چلے گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -