تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فلپائنی صدرکی امریکی صدر اوباما سے ملاقات

وینتیان: امریکی صدر براک اوباما کی آسیان اجلاس کے موقع پر گالا ڈنر سے قبل فلپائنی صدر سے مختصر ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی آسیان اجلاس کے موقع پر گالا ڈنر سے قبل فلپائنی صدر سے مختصر ملاقات ہوئی۔اس سے قبل امریکی صدر نے فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹارٹے کی جانب سے اپنے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر دو طرفہ ملاقات منسوخ کردی تھی.

فلپائن کے سیکریٹری خارجہ پرفیکٹو یاسے نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات ڈنر پر جانے سے قبل ہولڈنگ روم میں ہوئی اوردونوں کمرے سے نکلنے والے آخری اشخاص تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ ملاقات کتنی دیر کی تھی،لیکن اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فلپائن اور امریکا کے تعلقات بہت مضبوط ہیں،ان کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں رہنما اس بات کو تسلیم کرتے ہیں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ ملاقات ہوئی’۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آسیان کے گالا ڈنر سے قبل صدر اوباما کی فلپائنی صدر روڈریگو سے ہولڈنگ روم میں ملاقات ہوئی۔

فلپائنی دفتر خارجہ کے ترجمان چارلس جو نے بھی بتایا کہ صدر اوباما اور فلپائنی صدر روڈریگو کے درمیان ملاقات ہوئی تاہم وہ اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اوباما اور روڈریگو ڈنر کے موقع پر الگ الگ داخل ہوئے اور ان کی نشستیں بھی ایک دوسرے سے دور تھیں جبکہ 20 منٹ تک جاری رہنے والے لنچ کے دوران بھی انھوں نے ایک دوسرے سے گفتگو نہیں کی۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر اوباما نے فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کردی

یاد رہے کہ براک اوباما اور روڈریگو ڈیوٹارٹے کے تعلقات اس وقت بظاہر کشیدہ ہوگئے تھے جب رواں ہفتے 5 ستمبر کو فلپائنی صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ ماورائے عدالت قتل اور جرائم کے خلاف جاری جنگ میں امریکی صدر براک اوباما سے لیکچر نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ ان واقعات کے نتیجے میں اب تک 2 ہزار 4 سو کے قریب فلپائنی شہریوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -