تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امن کے نوبیل انعام کیلئے اوباما کو نامزد کرنے کے فیصلے پراب صرف پچھتاوا ہے، گیئر لنسٹا

نیویارک : سابق سیکریٹر نوبیل کمیٹی نے کہا ہے کہ امن کے نوبیل انعام کیلئے اوباما کو نامزد کرنےکے فیصلے پراب صرف پچھتاوا ہے۔

اپنی خودنوشت سوانح میں گیئر لنسٹا کا کہنا ہے کہ فیصلے کو امریکہ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بہت سے لوگوں کے خیال میں اوباما نے ایسا کوئی کام نہیں کیا تھا، جس کے لیے انھیں اس انعام سے نوازا جاتا۔

لنسٹا کے مطابق صدر اوباما نے خود کہا تھا کہ انھیں اس فیصلے پر حیرت ہوئی اور ان کے بعض حمایتیوں تک نے اسے غلط قراردیا تھا۔

سابق سیکرٹری لنسٹا کمیٹی کے بااثر سیکریٹری تھے، وہ انیس سو نوے سے دوہزار پندرہ تک اس عہدے پر فائز رہے، انھوں نے اپنی سوانح میں روایت توڑتے ہوئے نوبل انعام کی کارروائی کی تفصیل بیان کی ہے۔

Comments

- Advertisement -