واشنگٹن (6 مئی 2026): امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے انکشاف کیا کہ ان کے اور مشعل اوبامہ کے درمیان ازدواجی تعلقات خراب ہونے کی وجہ ٹرمپ ہیں۔
امریکی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایک امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی اہلیہ مشعل اوبامہ سے تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کرتے وہئے کہا کہ ٹرمپ کی وجہ سے ان کے ازدواجی تعلقات میں حقیقی تناؤ آیا، جو اب تک موجود ہے۔
اوباما کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں اپنے جانشین ڈونلڈ ٹرمپ پر مسلسل تنقید کرنے کے ان کے فیصلے نے ان کی ازدواجی زندگی پر دباؤ ڈالا اور ان کی اہلیہ سمجھتی ہیں کہ وہ عہدہ چھوڑننے کے باوجود ڈیموکریٹک پارٹی کی سیاسی مہمات میں مشغول رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ گھر کے اندر اختلافات کی بڑی وجوہات میں سے ایک بن گیا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد مشعل چاہتی تھیں کہ وہ میرے ساتھ زیادہ وقت گزاریں اور اپنی بقیہ زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں اور انہوں نے ان کے ساتھ زیادہ وقت گزار کر اس کی تلافی کرنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ براک اوبامہ اور مشعل اوبامہ 33 سال سے ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، تاہم ان کی شادی شدہ زندگی میں مشکلات سے متعلق رپورٹس گاہے بگاہے میڈیا پر آتی رہی ہیں۔ جوڑے کی دو بیٹیاں 27 سالہ مالیا اور 24 سالہ ساشا ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


