واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما اور ترک صدر طیب اردگان میں ٹیلیفونک گفتگو میں روسی جنگی جہاز گرائے جانے کے بعد تناؤ کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا.
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور ترک صدر طیب اردگان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، گزشتہ روز ترکی کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارہ مارگرائے جانے کے بعد خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لارؤف نے آج سے شروع ہونے والا ترکی کا دورہ منسوخ کردیا جبکہ ترکی اور روس میں فوجی تعلقات بھی منقطع ہوگئے ہیں۔
ٹیلیوفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری تناؤ کو کم کرنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔
صدارتی ذرائع کے مطابق اوباما نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو ترکی کی قومی سلامتی کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔