تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے والے سمجھ لیں یہی جمہوریت ہے،اب ٹرمپ ملک کے صدر ہیں، اوباما

واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے پرانے اور نئے بیانات میں توازن پیدا کرنا ہوگا، جنہوں نے ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیا انہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ جمہوریت اسی کا نام ہے۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں براک اوباما کا کہنا تھا کہ لوگوں نے فیصلہ دے دیا، اب ٹرمپ ملک کے صدر ہیں، ڈیموکریٹس کو امریکا میں شدید چیلنج کا سامنا ہے، انہیں لوگوں کو سمجھانا ہوگا کہ امریکا کی اقدار کیا ہیں۔

اوباما نے کہا کہ وہ انتقال اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنائیں گے، نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کےمینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں ۔

امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخابات کے بعد پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کیا،ان کا کہنا تھا کہ نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کےمینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں ۔

اوباما کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ساتھ اتحاد نہ صرف یورپ بلکہ امریکا کے مفاد میں بھی ہیں۔

اپنے دور کے حوالے سے براک اوباما کا کہنا تھا کہ انکے آٹھ سالہ دور میں غربت کم ہوئی، روزگار کے مواقع بڑھے، اور امریکا کی معیشت بہتر ہوئی۔

باراک اوباما نے اعتراف کیا کہ وہ گوانتا نامو بے جیل کو بند کرنے کا وعدہ پورا نہیں کر سکے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے ساتھ ا سٹریٹیجک پارٹنر شپ جاری رکھیں گے۔


مزید پڑھیں : اوباما کی ٹرمپ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی


یاد رہے کہ چار روز قبل موجودہ امریکی صدر باراک اوباما اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ، جس میں انتظامی، خارجہ اور داخلی امور پر بات چیت ہوئی جبکہ ٹرمپ نے اوباما کو ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی جس پر اوباما نے ٹرمپ کو اپنی ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اوباما کی عزت کرتا ہوں وہ ایک باوقار انسان ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوباما اور ٹرمپ کی ملاقات میں تمام اختلافات دور نہیں ہوئے۔

Comments

- Advertisement -