تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اوبامہ نے روس کی عسکری اہمیت تسلیم کرلی

کیلی فورنیا: امریکی صدرباراک اوبامانے روس کو بڑی فوجی قوت قراردیتے ہوئے داعش کے خاتمے میں روس کے اہم کردارکا اعتراف کرلیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا میں جاری آسیان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےامریکی صدرباراک اوباماکاکہناتھاکہ مٹھی بھر شدت پسنددنیا کی دوسری بڑی فوجی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

تجزیہ کار صدراوباماکےحالیہ بیان کوانتہائی اہمیت کاحامل قراردےرہےہیں کیونکہ دو برس قبل اوباماکامانناتھاکہ روس محض علاقائی طاقت ہےجواپنےہمسائیوں پر اپنا رعب قائم رکھنا چاہتاہے۔

تجزیہ کاراوباماکےبیان کو روس کی شام میں عسکری کامیابیوں کااعترافی بیان قراردےرہےہیں۔

واضح رہے کہ شام میں روسی کارروائیوں کے آغازسےسالوں سے جاری خانہ جنگی میں عالمی طاقتوں کی پالیسی میں واضح تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں تو دوسری جانب تیزی سے پیش رفت کرتی ہوئی دولت اسلامیہ بھی پیچھے ہٹنے پرمجبور ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -