تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موٹاپا بے شمار اقسام کے کینسر کی وجہ

ہم جانتے ہیں کہ موٹاپا بیماریوں کی جڑ ہے۔ یہ ذیابیطس، کئی اقسام کے کینسر اور امراض قلب سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور عمر میں 8 سال کمی کرسکتا ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے مزید 8 اقسام کے کینسر کی وجہ موٹاپے کو قرار دیا ہے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے تحقیقاتی ادارہ برائے کینسر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موٹاپا گردے، پیشاب کی نالی، آنتوں اور بریسٹ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ اب اس فہرست میں کینسر کی مزید 8 اقسام شامل کرلی گئیں ہیں۔

ان میں معدہ، جگر، اووری، تھائیرائیڈ، اور دماغ کے ٹیومر سمیت نظام ہاضمہ کے عمل میں شامل کئی اعضا کے کینسر شامل ہیں۔

obesity-2

ماہرین کے مطابق کینسر کی عمومی وجہ وائرس، تابکار شعاعیں اور جینیاتی عوامل ہوتے ہیں تاہم غیر صحت مندانہ طرز زندگی جیسے سگریٹ نوشی اور موٹاپا بھی کینسر کی وجوہات میں شامل ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جسم میں چربی کی اضافی مقدار جسم میں ایسٹروجن، ٹیسٹروجن اور انسولین کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کینسر کی افزائش میں معاون ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے حفاظت کینسر کے امکانات میں کمی کر سکتی ہے۔

cancer

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں اس وقت 640 ملین بالغ افراد اور 110 ملین بچے موٹاپے کا شکار ہیں جس کے باعث وہ کئی اقسام کے کینسر کے خطرے کی براہ راست زد میں ہیں۔

ماہرین کے مطابق جنوبی امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کینسر سے متاثر خواتین کی 9 فیصد تعداد موٹاپے کا شکار ہے اور یہی ان کے کینسر کی وجہ ہے۔

اس سے قبل ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ موٹاپا دماغ پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ دماغ کی عمر میں 30 سال تک کا اضافہ کرسکتا ہے جس کے باعث بڑھاپے میں پیدا ہونے والی دماغی بیماریاں جیسے الزائمر اور ڈیمنشیا وغیرہ قبل از وقت ہی ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -