The news is by your side.

Advertisement

حکومتی مہم کے باوجود سرکاری زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری

اوکاڑہ : حکومتی مہم کے باوجود پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بااثر شخص نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سرکاری اراضی کو قبضوں سے واگزار کرانے کی مہم جاری ہے، اس کے باوجود پنجاب کے متعدد شہروں و علاقوں میں بااثر شخصیات کی جانب سے سرکاری اراضیوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاوٗں ون اے جی ڈی میں بااثر شخص نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر تعمیرا کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اراضی پر ناجائز تعمیرات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکاری اراضی پر قبضے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کے بعد جنوبی پنجاب کے علاقوں سے بھی سرکاری زرعی اور کمرشل اراضی واگزار کروا لی گئی ہےجبکہ جنوبیپنجاب کے علاقے لودھراں میں بھی سرکاری زمین پر زیر تعمیر غیر قانونی گھر مسمار کر دیا گیا، کارروائی چک 37 میں کی گئی ہے ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں