تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مودی حکومت کے گھناؤنے عزائم، کشمیریوں‌ کے حق میں‌ دعا کرنے پر بھارت کے مسلمان سیاسی رہنما گرفتار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے مسلسل تیرہ روز گزر گئے، بھارتی فوج نے سیاسی کارکنان کے ساتھ اب صحافیوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردیں جبکہ مودی حکومت نے ممبئی سے  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھارت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے کرفیو کے بعد جنت نظیر وادی دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل کی صورت میں تبدیل ہوگئی۔

وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث اشیائےخورونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطالبے کے باوجود بھارت نے وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹی وی نشریات بھی تاحال بند رکھی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 12واں روز

بھارتی فوج نے گریٹر کشمیر اخبار سے وابستہ صحافی محمد عرفان کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ اس سے قبل حریت قیادت اور سیکڑوں نہتے کشمیریوں کو بلاجواز گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ممبئی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر گرفتار کرلیا، حریت فورم اور دیگر مسلمان تنظیموں نے حکومتی اقدامات کے خلاف عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی جس کے بعد عوام نے  شدید احتجاج کیا۔

Comments

- Advertisement -