The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیرجیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

سری نگر : بھارت فوجیوں کے ظلم و بربریت کے باوجود مقبوضہ کشمیر جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں سے کرفیو لگا دیا تھا تاکہ کشمیری عوام 14 اگست یوم آزادی پاکستان کا جشن نہ مناسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر میں دن بھر کرفیو کے نفاذ کے بعد شام کو جب بھارتی فوجیں علاقوں سے نکلیں تو کشمیری نوجوان ٹولیوں کی صورت میں گھروں سے نکل آئے۔

نواکدل سری نگر کے علاقے میں نکلنے والی نوجوانوں کی ٹولیوں سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر خوب آتشبازی کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواکدل سری نگر کے علاقے میں نکلنے والے شیر دل کشمیری نوجوانوں نے ہاتھوں میں پاکستان کا سبزہلالی پرچم تھام رکھا تھا جس سے کشمیری عوام کا پاکستان سے عقیدت و محبت واضح تھا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان کا 73 واں یوم آزادی منایا جارہا ہے اور ملک کا 73 واں یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ اس مملکت خدادا پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں