تازہ ترین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات...

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی پر آسمانی بجلی گر پڑی

پونچھ: مقبوضہ کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھارتی فوجی اہل کار ہلاک جب کہ دیگر 2 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہل کار ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں، منڈی علاقے میں پیش آیا، بھارتی فوجیوں پر اچانک آسمانی بجلی گر پڑی، جن میں سے ایک موقع ہی پر ہلاک ہو گیا، بجلی کی زد میں آنے والے باقی فوج شدید زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہل کار کی شناخت مندیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو 11 گڑوال ریجمنٹ سے منسلک تھا۔ جب کہ زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 آر آر سے منسلک نائک دیپک چودھری اور رائفل مین رویندر کمار شامل تھے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارتی سرکار نے وادی کو ایک چھاؤنی میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی آزادی مکمل طور پر سلب کی جا چکی ہے، ہزاروں کشمیری نہ صرف کشمیر کی بلکہ بھارتی جیلوں میں بھی قید کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بلائی گئی مخصوص کشمیری رہنماؤں کی اے پی سی کے موقع پر بھی وادی میں شہریوں کی نقل و حمل کو مکمل طور پر منجمد کر دیا گیا تھا۔

Comments