اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بھارت کی ریاستی دہشت گردی‘ مزید تین کشمیری جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا‘ گزشتہ پانچ دنوں میں شہادتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فو ج کا مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ آپریشن کپواڑا کے علاقے ہندواڑا میں ہورہا ہے جہاں گھر گھر تلاشی کے نام پر متعدد بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان طالب علم شہید*

 پانچ روز میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔کشمیریوں کواحتجاج سے روکنے کے لئے مختلف سڑکیں بند کردی گئی ہیں اورکئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی  فوج نے ضلع کلغام کے علاقے بدرو یاری پورہ میں طالب علم کو شہید کردیا تھا جس کے جنازے میں کشمیری شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

یاد رہے کہ ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی عروج پر ہے ‘ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے کل بیس کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے ایک کی شہادت دورانِ حراست ہوئی‘ کل 217 افراد کو دورانِ حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کل 308 شہریوں کو بے سبب حراست میں لیا گیا تھا۔

 گزشتہ سال کشمیری نوجوانوں کے مقبول رہنماء برہان وانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں  جاری تحریکِ آزادی میں ایک نئی لہر دیکھنے میں آرہی ہے اور کشمیری بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف صف آرا ء ہوگئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں