ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

‘جلدمقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو گا’

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یارآفریدی نے کہا ہے کہ جلدمقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو گا۔

راولپنڈی آرٹس کونسل میں اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی نے کہا کہ ہم نے دنیامیں امن کی خاطرکلیدی کردارادا کیا،مگرپذیرائی نہ ہوئی، پاکستان امن کی کی خاطرسب سےبڑی جنگ لڑرہاہے ہم نے80ہزارجانوں کانذرانہ دیا، پاکستان41سال سے30ہزارافغان کی میزبانی کر رہا ہے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ کشمیر پربھارتی مظالم پردنیاخاموش ہے فاشسٹ مودی دنیا کیلئےسوال بن چکا ہے بھارت تاریخ کومسخ کررہاہےہم اس پرخاموش نہیں رہ سکتے، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو بہتر طریقے سے اٹھا رہی ہے، جلدمقبوضہ کشمیر آزاد ہوگااوربھارت ٹکڑےٹکڑےہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت7دہائیوں سےبزورجبرمقبوضہ کشمیرپرقابض ہے آزاد کشمیرانسانی حقوق،آزادی کی منہ بولتی تصویر ہے، مسئلہ کشمیر بارے قوم متحد و متفق ہے، مسئلہ کشمیرکیلئےجماعتیں،عسکری قیادت ایک صفحےپرہے، کشمیری اپنے مقدر اور مستقبل کافیصلہ خود کریں گے۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ زورجبر کشمیریوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، مودی کشمیرمیں عالمی قوانین، انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کےایجنڈےپردیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، بدقسمتی سے کشمیری آج بھی اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں