پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی، واگزار شدہ رقبہ محکمہ مال کے سپرد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے لاہور کے علاقے اٹھارہ ہزاری سے 2057 کنال18مرلہ زمین واگزار کرائی جس کے بعد واگزار شدہ رقبہ محکمہ مال کے سپرد کردیا گیا، یہ رقبہ صوبائی حکومت کی ملکیت تھا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ واگزار رقبے کی مالیت 10کروڑ 28لاکھ سے زائد ہے۔

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، ہزاروں ایکڑ ارضی واگزار

اس حوالے سے متعلقہ ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ محمد خان، غلام حسین، حاجی محمد اور طیب خان سرکاری زمین پر قابض تھے، قابضین سے تاوان کی وصولی کے لیے محکمہ مال کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر چکوال اور پاکپتن میں گرینڈ آپریشن کیا گیا تھا جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں