تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

رنگ بدلنے والا آکٹوپس، حیران کن ویڈیو وائرل

جنگلی حیات میں ایسا کوئی نہیں جس میں آبی جانور آکٹوپس کی طرح خصوصیات پائی جاتی ہوں۔

ایک ہفتہ قبل انٹرنیٹ پر سمندری مخلوق پر ہونے والی تحقیق کے حوالے سے آکٹو پس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں آکٹوپس رنگ بدل رہا تھا۔ ماہرین نے اس ویڈیو کو محض خواب قرار دیا کیونکہ اُن کے نزدیک آکٹوپس ایسی خصوصیات کا حامل نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سمندر کی گہرائی میں ایک تیراک اپنے آگے چلنے والے آکٹوپس کی ویڈیو ریکارڈ‌ کر رہا ہے جس نے حیران کن طور پر ایسے رنگ تبدیل کیے جنہیں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا آکٹوپس خلائی مخلوق ہیں؟

ویڈیو کے آغاز پر آکٹوپس کا رنگ سرمئی تھا، جو آگے جاکر بھورےمیں تبدیل ہوا اور پھر ایک مقام پر جب آکٹو پس زمین پر بیٹھا تو وہ بالکل سیاہ ہوگیا تھا۔ حیران کن طور پر جب آکٹو پس اپنے مخصوص مقام کی طرف پہنچا تو وہ دوبارہ سیاہ سے بھورے رنگ میں تبدیل ہوگیا۔

ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو چالیس لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔ جس کے بعد چند صارفین نے کہا کہ آکٹوپس کیمو فلاج یعنی رنگ تبدیل کر کے خود کو دشمن سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -