جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

آکٹوپس نے ماہر موسیقار کی طرح پیانو بجا کر حیران کر دیا (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

(14 دسمبر 2025): لوگوں نے فلموں اور حقیقت میں انسانوں کو پیانو بجاتے دیکھا ہوگا مگر آکٹوپس میں ماہر موسیقار کی طرح پیانو بجا کر حیران کر دیا۔

سمندر کے اس خوبصورت اور نازک جانور سوئیڈن کے ایک موسیقار نے تربیت دی جس کے بعد اس نے پانی کے اندر کسی ماہر موسیقار کی طرح پیانو پر مسحور کن دھن بجائی۔ ا

آکٹوپس کو 6 ماہ کی مختصر مدت میں تربیت دے کر موسیقار بنانے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دینے والے سوئیڈن کے مشہور موسیقار ماتیاس کرانز ہے، جو موسیقار ہونے کے ساتھ یوٹیوبر بھی ہیں۔ انہوں نے اس آکٹوپس کا نام ٹاکو یاکی (تاکو) رکھا ہے۔

ماتیاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے آکٹوپس کو 6 ماہ تک پیانو بجانے کی تربیت دینے اور پھر اس کے اس فن کا مظاہرہ کرنے کی مختصراً کہانی بتائی ہے۔

کرانز کا کہنا ہے کہ وہ تاکو نامی آکٹوپس کو رواں برس مارچ میں ایک پرتگالی فشری سے خرید کر لائے تھے اور اس کو ایکوریم میں رکھ کر پیانو بجانے کی تربیت دی۔ اور انہیں تاکو کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگا۔

سوئیڈش موسیقار نے بتایا کہ انہوں نے آکٹوپس کو پیانو بجانے کی تربیت دینے کے لیے اس کی پسندیدہ خوراک (کیکڑے) کا بھی لالچ دیا اور وہ جب بھی کوئی نوٹ بجاتا تو میں اس کو کھانے کے لیے کیکڑا دیتا تھا۔

مائیٹس کا کہنا تھا کہ تاکو اب اتنا تربیت یافتہ ہو گیا ہے کہ اب وہ وہ ہر روز اس کے ساتھ پیانو پر موسیقی بجاتے ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں