قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ردھم کافی اچھا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے پلیئرز کا ردھم بن گیا ہے کوشش ہوگی کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔
کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے جیسا کھیلتے آرہے ہیں ویسا ہی کھیل کر جیتیں۔ سیریز کے لیے ہمارے پاس کافی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کو اپنا کردار معلوم ہے۔ ہر کھلاڑی اپنے نمبر پر کھیلنا جانتا ہے۔ ٹیم میں ہر کھلاڑی کو بیک کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تاریخی معرکہ سر کرتے ہوئے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقی خواتین کو وائٹ واش کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔