ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پہلا ون ڈے: پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنے کمتر اسکور 114 رنز پر آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا (11 مارچ 2026): پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان بیٹنگ لائن پھر بدترین ناکامی کا شکار ہوئی اور بنگلہ دیش کے خلاف 114 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

فارمیٹ بدلا، کپتان بھی بدلا، لیکن نہ بدلا تو پاکستان ٹیم کا انداز نہ بدلا۔ ڈھاکا میں کھیلے جا رہے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بنگلہ دیشی بولنگ پاور کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ٹیم کی بمشکل سنچری مکمل ہو سکی۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان خون ٹیم میں شامل کیا گیا۔ لیکن نہ ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی چلے، نہ ہی پرانے نام۔ بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا ایسا قہر ڈھایا کہ سب تو چل میں آیا کے مترادف میدان میں آتے اور جاتے رہے، سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔

پاکستان ٹیم 30.4 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہو کر پویلین لوٹ گئی، جو گرین شرٹس کا بنگلہ دیش کے خلاف کمتر اسکور ہے۔ اس سے قبل پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف 162 رنز کمتر اسکور تھا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بیٹر رہے، جنہوں نے آخر وقت میں کچھ مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی اور 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ معاذ صداقت (12)، محمد رضوان (10) ڈبل فیگرز میں داخل ہونے والے دیگر بلے باز رہے۔

بنگلہ دیش کے سب سے کامیاب بولر اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کرنے والے ناہید رانا تھے، جنہوں نے ابتدائی گرنے والے پانچوں وکٹیں حاصل کیں اور گرین شرٹس کو دباؤ میں لائے۔

کپتان مہدی حسن میراز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مستیفض الرحمان اور تسکین احمد کے ہاتھ ایک، ایک وکٹ آئی۔

میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شمائل حسین کو ون ڈے کیپ دی گئی۔

دریں اثنا ٹاس جیت کر بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن کا کہنا ہے کہ ہم ہدف کا تعاقب کرنے میں بہتر ہیں، اس لیے ہدف کا تعاقب کریں گے۔ ہمارے پاس سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے، اگر جلد وکٹیں مل گئیں تو یہ ہمارے لیے بہتر ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں