بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

گاندھی چوک پر وزیر کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ریاستی وزیر کو پولیس افسر نے گولی ماری مار دی۔ وزیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نبا کشور داس کو جھارسوگوڈا ضلع میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار دی۔

وزیر صحت داس کو سینے میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہیں جھارسوگوڈا ہوائی اڈے پر لے جایا جا رہا ہے جہاں سے ہوائی جہاز کے ذریعے بھونیشور منتقل کیا جائے گا۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس میں وزیر صحت کو گولی لگتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے سینے سے خون بہہ رہا ہے اور لوگ زخمی وزیر کو اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے کم از کم چار سے پانچ گولیاں چلائیں جب وزیر گاندھی اسکوائر پر اپنی گاڑی سے باہر نکل رہے تھے۔ ملزم اے ایس آئی کو مقامی لوگوں نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی گوپال داس کے طور پر ہوئی ہے تاہم قاتلانہ حملے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں